Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکھر اور جیا بچن میں گرما گرمی

جگدیپ اپنے لہجے پر تنقید پر آگ بگولہ، جیا بچن کوڈانٹ دیا
شائع 09 اگست 2024 04:10pm

راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکھراورجیا بچن کے درمیان زبردست گرما گرمی ہوگئی۔

یہ گرما گرمی اس وقت شروع ہوئی ، جب جیا بچن نے چیئرمین کے لہجے پر تنقید کی۔

تنقید سنتے ہی چیئرمین دھنکھر آگ بگولہ ہوگئے اور انہون نے جیابچن کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ آپ ہوں گی اداکارہ، لیکن پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے۔

انہوں نے نے جیا بچن کو بات کرنے سے بھی منع کردیا۔ جس پر چیا بچن نے احتجاج کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آوٹ کر گئیں۔

جیا بچن نے چیئرمین کے اس رویے پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Celebrities

lifestyle