Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

قومی ترانہ لکھنے کا اعزاز قومی ہیرو حفیظ جالندھری کے حصے میں آیا

تحریک پاکستان کے ہراول دستے میں فعال کردار ادا کرنے والے حفیظ جالندھری 14 جنوری سن 1900 میں پیدا ہوئے
شائع 09 اگست 2024 03:52pm
The story of Hafeez Jalandhri who played an active role in the Tehreek-e-Pakistan - Aaj News

قیام پاکستان کے بعد قومی ترانہ لکھنے کا اعزاز قومی ہیرو حفیظ جالندھری کے حصے میں آیا، انہوں نے یہ فریضہ اس مہارت سے انجام دیا کہ تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروفِ سے لکھوا لیا۔

تحریک پاکستان کے ہراول دستے میں فعال کردار ادا کرنے والے حفیظ جالندھری 14 جنوری سن 1900 میں پیدا ہوئے۔ قائداعظم کی ان سے محبت کا عالم یہ تھا کہ وہ انہیں بیٹا کہہ کر پکارتے تھے۔۔ کہا جاتا ہے کہ قومی ترانہ لکھنے کا مرحلہ آیا تو حفیظ جالندھری نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا اور اس فریضے کو حقیقت کا روپ دینے میں انہیں کئی روز لگ گئے۔

حفیظ جالندھری کا مزار مینار پاکستان کے قریب واقع ہے۔۔ مزار کے اردگرد خوبصورت سیاہ اور سفید پتھر لگایا گیا ہے۔ جہاں شہری آکر فاتحہ خوانی کرتے ہیں لیکن وہ اسکی حالت زار سے خوش نہیں ہیں۔

حفیظ جالندھری کا اِنتقال اکیس دسمبر 1986 میں ہوا۔ مگر آج بھی قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو اس ملک کا ہر ایک شہری انہیں بھی یاد کرتا ہے۔

پاکستان