Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے، سربراہ پاک فوج

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
شائع 09 اگست 2024 03:01pm

مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے تو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

مسجد نبویﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔

rawalpindi

ISPR

COAS

General Asim Munir

army cheif

Asim Munir

Masjid i Nabvi

Dr. Salah bin Mohammad Al Budair

Imam Masjid i Nabvi