Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی ویزا منسوخ ہونے پر سنجے دت نے خاموشی توڑ دی

انہیں "سن آف سردار 2" سے بھی ڈراپ کردیا گیا
شائع 09 اگست 2024 02:45pm

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا حال ہی میں برطانیہ کا ویزا مسترد کردیا گیا تھا۔ ویزے کی منسوخی کے بعد پہلی بار انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسے برطانوئٓی حکومت کا غلط قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے پہلے میرا ویزہ جاری کردیا ۔ پھر تمام ادائیگیوں اور کاغذات جمع کروانے کے بعد وہ میراویزہ منسوخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے سوال کیا کہ اگر ویزہ منسوخ کرنا تھا تو پہلے مجھے کیوں ویزہ دیا۔ انہیں اپنے قوانین کو سمجھنے میں ایک مہینہ لگا۔

دانیہ شاہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

سنجے دت نے برطانیہ کے خراب حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی ان کا برطانیہ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہاں بہت سارے فسادات ہو رہے ہیں۔ یہاں تک کہ بھارتی حکومت نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے کہ آپ کو برطانیہ کا دورہ نہیں کرنا چاہئے۔ (لہٰذا) میں کسی چیز سے محروم نہیں ہوں۔ لیکن ہاں، انہوں نے غلط کیا ہے. انہیں اس کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ میں قانون کا احترام کرنا جانتا ہوں ۔ چاہے وہ کسی بھی ملک کا ہو۔ میں قانون کی پاسداری کرنے والا شخص ہوں۔

برطانوی ویزہ ممنسوخ ہونے کے بعد انہیں فلم “سن آف سردار2 “ سے بھی نکال دیا گیا اور ان کی جگہ اداکا روی کشن نے لے لی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس فلم میں خصوصی کردار ادا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Sanjay Dutt