Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

طرز زندگی میں کی جانےوالی 5 آسان تبدیلیاں، بالوں کو صحت مند بنا سکتی ہیں

آپ کا لائف اسٹائل آپ کے بالوں کی صحت کا تعین کرتا ہے
شائع 09 اگست 2024 11:45am

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا لائف اسٹائل آپ کے بالوں کی صحت کا تعین کرتا ہے۔ یہاں آپ کے لائف اسٹائل میں کی جانے والی وہ تبدیلیاں بیان کی جارہی ہیں ، جو بالوں کی صحتمندانہ افزائش کو پروموٹ کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ہائیڈریٹ رہیں

ہائیڈریٹ رہنے کے لیے پانی کی مناسب مقدار لینا اہم ہے۔ کیونکہ ڈی ہائیڈریشن بالوں کے ٹوٹنے اور خشک ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔

بالوں کو جھڑنےسے روکنے کے لیے علاج نہیں، وجہ تلاش کریں

متوازن غذا لیں

بالوں کو جھڑنے سے بچانے کے لیے اپنی غذا میں وٹان سی، آئرن، زنک، بائیٹن، اور اومیگا 3فیٹی ایسیڈ سے بھرپور خوراک لیں۔

ہیئر واش روٹین کو برقرار رکھیں

ہیئر واش روٹین کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ پسینے سے بھرپور کھال بالوں کے گرنے اور اسے نقصان پہچان سکتی ہے۔

اسٹائلنگ کو کم کریں

ہیٹ اسٹائلنگ پروڈکٹ بالوں کو گرنے اور کمزور کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، بالوں کو کرل کرنے اور اسٹرٰیٹننگ کا نظر انداز کریں۔ اسی طرح بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈرائیر نہ استعمال کریں۔

فزیکل ایکسرسائز سے جڑے رہیں

ایک ایکسرسائز روٹین پر عمل کریں، جو کہ دباو کی سطح کو ختم کرتی ہے اور بالوں کر جھڑنے سے بچاتی ہے۔ یہ سر میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور بال گھنے ہونے میں مدد ملتی ہے۔

الکوحل اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کیا جائے

سگریٹ نوشی اور الکوحل مشروبات کا نتیجہ بالوں کے کم ہونے اور کھوپڑی میں خون کی روانی کا متاثر کرتا ہے۔

Women

lifestyle

Hair Care

beauty