Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز سست روی کا شکار

سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 03:00pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کوئٹہ: پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن بھی سست روی کا شکار ہیں۔

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ پر پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی اسپیڈ مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق واٹس ایپ، فیسبک اور انسٹاگرام ایپ گذشتہ کئی گھنٹوں سے سست روی کا شکار ہیں۔

WhatsApp

social media applications