Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیادہ خوبصورت ہونے پر خاتون ایتھلیٹ پیرس اولمپکس سے بے دخل

کھلاڑی کو اولمپک ویلیج میں اپنی رہائشگاہ بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، رپورٹ
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 03:19pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس 2024 میں پیراگوائے کی خاتون ایتھلیٹ کو ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ایونٹ سے باہرکرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیراگوائے کی تیراک لوانا الونسو کو ان کے ہی ملک نے یہ کہہ کر مقابلے سے باہر کر دیا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں لہٰذا وہ مقابلہ چھوڑ کر فوری اپنے ملک واپس لوٹ جائیں۔

رپورٹ کے مطابق وجہ یہ سامنے آئی کہ 20 سالہ خاتون تیراک لوانا الونسو کی خوبصورتی کا اثر ان کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر پڑ رہا تھا جس سے ان کا کھیلوں سے دھیان ہٹ رہا تھا۔ وہ اولمپک ولیج کے مراعات سے بھی محروم ہوگئیں اور انہیں ان کے ملک نے واپس بلالیا۔

پیرس اولمپکس کے آغاز سے ہی پیراگوائے کی لوانا الونسو اپنی دلکشی کے باعث چرچوں میں رہیں اور وہاں موجود شرکا کو کو مسحور کر رہی تھی مگر ان کی خوبصورتی انہیں لے ڈوبی۔

لوانا الونسو/ انسٹاگرام

صرف یہی نہیں بلکہ لوانا کو اولمپک ولیج میں اپن کیمپ بھی خالی کرنے کر حکم دے دیا گیا جب کہ شرکا کو گیمز کے اختتام تک وہاں قیام کی اجازت تھی۔

حیران کن طور پر پیراگوائے کی تیراک لوانا الونسو نے اپنے ملک پہنچ کر ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا جبکہ اس حوالے سے انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ انہیں ایونٹ سے آؤٹ کس وجہ سے کیا گیا۔

beauty

Paraguayan swimmer

Luana Alonso

sent back home