Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ کا صارفین کے لیے اب تک کا دلچسپ فیچر لانے کا امکان

صارفین کیلئے مزید آسانی ہوگی
شائع 09 اگست 2024 09:33am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر تیار کرنے جا رہا ہے جو صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ وائس پیغام بھیج کر بات کرنے کے قابل بنائے گا۔

بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کرنے کا زبردست طریقہ

رپورٹ کے مطابق کمپنی میٹا کی مصنوعی ذہانت کی آواز کی صلاحیتوں کو کو بڑھانے کے لیے اضافی خصوصیات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

واٹس ایپ سمیت کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور تمام پلیٹ فارمز پر مزید اے آئی ٹولز بھی پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کسی بھی وائس نوٹ یا آڈیو کو اے آئی وائس چیٹ میں بھیج کر اس کا ٹیکسٹ یا تحریر حاصل کر سکیں گے۔

تاہم واٹس ایپ کا یہ فیچر کب لانچ کیا جائے گا اس حوالے سے ایپلیکیشن کی جانب سے کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

WhatsApp

New Feature

coming