Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کی میڈل سرمنی آج رات ہوگی، جس میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 09:18pm

پاکستان کے لیے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش ہوگی۔

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کے ارشد ندیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کی میڈل سرمنی بھی آج رات ہوگی، جس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔

سندھ حکومت کا انعام کا اعلان

سندھ حکومت نے پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں فاتح اور گولڈ میڈلسٹ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز

جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ روپے انعام کا دینے کر دیا، ساتھ ہی مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کا انعام کا اعلان

گورنرپنجاب نے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ کہا کہ کہا وطن واپسی پر ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس مدعو کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

گلوکارعلی ظفر 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دینے کا اعلان

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر نے ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دینے کا اعلان کیا۔ گلوکار نے حکومت پاکستان سے ارشد ندیم کے نام پر اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔

میئرسکھر کا ارشد ندیم کو سونے کا تاج دینے کا اعلان

میئر سکھربیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے سونے کے تاج کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

ارشد ندیم کیلئے سندھ حکومت کا 5 کروڑ اور گورنر سندھ کا 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کیا تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا۔

بھارتی ایتھلیٹ نیراج چوپڑا کی ماں کا ارشد ندیم کی کامیابی پر ردعمل

پیرس اولمپکس میں تاریخی کامیابی پر پاک فوج، صدر، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد

ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

سونا

arshad nadeem

paris olympics

olympics 2024

paris olympics 2024

Arshad Nadeem Gold