Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹنگ ہٹے نان اسٹک برتنوں کو دوبارہ قابل استعمال بنائیں، مگر کیسے؟

اس کے چھوٹے چھوٹے ذرات کینسر جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔
شائع 09 اگست 2024 08:58am

نان اسٹک برتن ہر گھر میں پائے جاتے ہیں۔ ان برتنوں کی قیمت عام استعمال ہونے والے برتنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن ہمارے کچن میں موجود اکثر نان اسٹک برتنوں کے ساتھ یہ مسئلہ رہتا ہے کہ کچھ عرصے استعمال کے بعد اس کی کوٹنگ اترنا شروع ہو جاتی ہے۔

اگر آپ کے گھر میں بھی ایسا ہی کوئی نان اسٹک برتن ہے اور آپ اسے پھینکنے کا سوچ رہی ہیں توپہلے یہ طریقہ آزمائیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو اپنے ارادے پر نظر ثانی کرنی پڑے۔

اگر آپ سونف کھانا پسند کرتے ہیں تو اس ”سپر فوڈ“ کے فوائد بھی جانیے

نا ن اسٹک برتنوں کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک یہ نئے ہوں اور ان پر لگی کوٹنگ نہ ہٹی ہو تو یہ استعمال کے قابل ہوتے ہیں۔ لیکن جب ایک باراس کی کوٹنگ اترنا شروع ہوجائے تو پھر اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ اس کے چھوٹے چھوٹے ذرات کھانے میں گھل جاتے ہیں اور کینسر جیسی موذی بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔

بعض لوگ ایسے نان اسٹک برتنوں کو یا تو ضائع کر دیتے ہیں یو پھر انہیں استعمال میں رکھتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس بھی ایسا ہی برتن ہے، جس کی کوٹنگ اتر گئی ہو ،لیکن اسے پھینکنا نہیں چاہتی ہیں تو ان آسان اقدامات پر عمل کریں۔

اگر نان اسٹک پین، توا، کڑھائی کی کوٹنگ اترنے لگے تواسے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کی کوٹنگ مکمل طور پرہٹا دی جائے۔ اس کے لیے آپ کو ایک سینڈ پیپر کی ضرورت ہوگی۔ ایک سینڈ پیپر لیں اور اسےنان اسٹک برتن پر رگڑیں۔

آپ دیکھیں گی کہ تھوڑی دیر تک رگڑنے کے بعد اس کی کوٹنگ اترنا شروع ہوجائے گی۔ درمیان میں سینڈ ہیپر کو بدلتی رہیں۔ یہاں تک کہ برتن کا پیندا مکمل طور پر سفید ہوجائے، ایک دفعہ جب اس کی کوٹنگ ہٹ جائے گی تو اسے استعمال کیا جا سکے گا۔

دراصل ایسے نان اسٹک برتنوں میں اوپر اور نیچے کی طرف ٹیفلون کی کوٹنگ ہوتی ہےاور جب ان کی کوٹنگ ہٹنے لگتی ہے تو نیچے ایلومینیم کی تہہ نظر آنے لگتی ہے، اگر آپ اپنے نان اسٹک پین کی کوٹنگ ایک دفعہ ہٹادیں گی تو پھر یہ ٹیفلون جیسے نقصان دہ عناصر سے مکمل طور پر صاف ہو جائے گا اور اس سے صحت کو لاحق ممکنہ خطرات بھی نہیں رہیں گے۔

Women

lifestyle

kitchen hacks