Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حزب اللہ حملے کا خطرہ، اسرائیلیوں کو شیلٹرز میں ہفتہ بھر رہنے کیلئے تیار کیا جانے لگا

ھزب اللہ کو کمزور نہ سمجھا جائے، روزانہ چار ہزار میزائل داغ سکتی ہے، حیفہ کے میئر کا شہریوں کیلئے پیغام
شائع 09 اگست 2024 12:02am

اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کی طرف سے بڑے حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر اپنے باشندوں کو ہفتہ بھر شیلٹرز میں رکھنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

حیفہ کے میئر نے کہا ہے کہ ہم نے شہریوں کو ہفتہ بھر شیلٹرز میں رکھنے کے انتظمات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے۔ یونا یاہیو نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ لبنان کی دوسری جنگ کے مقابلے میں اب اس کی طاقت بہت زیادہ ہے۔ حزب اللہ روزانہ چار ہزار میزائل داغ سکتی ہے۔

حیفہ کے میئر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ خوراک اور پانی کا کم از کم ایک ہفتے کا ذخیرہ لے کر پناہ گاہوں کا رخ کریں۔

HAIFA MAYOR

ONE WEEK IN SHELTERS

CITIZENS WARNED

HIZBULLAH IS POEWERFUL