Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایاز صادق نے پی ٹی آئی ایم این اے کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے

اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر کل کے اجلاس کے لئے جاری کئے ہیں، ترجمان
شائع 08 اگست 2024 10:46pm

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی ایم این اے حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے۔

قومی اسمبلی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر کل کے اجلاس کے لئے جاری کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کل صبح حاجی امتیاز کو پارلیمنٹ ہاوس لے کر آئیں، رکن قومی اسمبلی کو پولیس حکام کی طرف سے صبح سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے گا۔

National Assembly

sardar ayaz sadiq