Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معروف بلڈر عبد الرزاق کے بیٹے کی کئی روز پرانی گولیاں لگی لاش بر آمد

متوفی نشے کا عادی تھا، گھریلو ناچاقیوں کی بناء پر تنہا بحریہ ٹاؤن میں مقیم تھا، پولیس
شائع 08 اگست 2024 09:49pm

کراچی میں سپر ہائی وے نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر سے کئی روز پرانی گولیاں لگی لاش ملی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق لاش معروف بلڈر عبد الرزاق کے بیٹے کی ہے ۔

پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، گھریلو ناچاقیوں کی بناء پر تنہا بحریہ ٹاؤن میں مقیم تھا، متوفی کے لواحقین خیابان راحت ڈیفنس میں واقع گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہے، متوفی کے ہاتھ میں پستول بھی ملا ہے، گھر اندر سے بند تھا۔ متوفی کے والد عبد الرزاق ایسوسی ایٹس نامی کمپنی کے مالک ہیں۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

karachi

death

Karachi Police