Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹر یونس کیلئے مودی کی نیک خواہشات، ہندوؤں کی حفاظت کا مطالبہ

بنگلا دیش کے عبوری وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات، بھارتی ہم منصب کی بہتر تعلقات کی خواہش کی ایکس پوسٹ
شائع 08 اگست 2024 09:37pm

بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے بنگلا دیش میں عبوری حکومت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اُس کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو مبارک دی ہے۔

ڈاکٹر محمد یونس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی نے اُن پر زور دیا ہے کہ بنگلا دیشی ہندوؤں کا تحفظ یقینی بنانے پر توجہ دیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نریندر مودی نے کہا کہ بنگلا دیش کے حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہندوؤں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

نریندر مودی نے اپنی ایکس پوسٹ میں بنگلا دیش کے عبوری وزیرِاعظم ڈاکٹر محمد یونس کو یقین دلایا کہ دو طرفہ تعلقات معمول کی سطح پر رکھنے میں بھارت اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔

نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش کے حالات تیزی سے معمول پر آجائیں گے۔

مزید پڑھیں :

بنگلہ دیش سے فوج کی وردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 30 اہلکار گرفتار

بھارت نے ڈھاکہ میں ہائی کمیشن اسٹاف کے 190 ارکان واپس بلالیے

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے لاڈلوں کی تلاش

بنگلہ دیش میں حکومت پاکستانی آئی ایس آئی نے تبدیل کرائی، بھارتی الزام

NARENDRA MODI X POST

GREET BANGLADESHI INTERIM PM

PROTECTION FOR HINDUS DEMANDED