ڈی آئی خان: بینک کا کیش لے جانے والی وین کو 20 ملزمان نے لوٹ لیا
ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یارک کی حدود میں انڈس ہائی وے مین روڈ سے بینکوں کو کیش پہنچانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کو دن دیہاڑے دو درجن سے زائد مسلح افراد نے اغوا کرکے کیش لوٹ لیا۔
تھانہ یارک کی حدود میں انڈس ہائی وے مین روڈ سے بینکوں کو کیش پہنچانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کو دن دیہاڑے دو درجن سے زائد مسلح افراد نے لوٹ لیا۔
نجی بینک کی کیش وین میں ڈیڑھ کروڑ روپے موجود تھے، مسلح افراد نے وین کو کھیتوں میں لے جاکر آگ بھی لگا دی۔
واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس پاس علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ایک ہفتہ قبل ٹانک جانے والی وین سے بھی پانچ کروڑ لوٹنے کے بعد وین کو کھیتوں میں لے جاکر آگ لگا دی گئی تھی۔ رقم لوٹنے کے پے در پے واقعات کے بعد نجی بینک کیش وین جنوبی اضلاع سروع معطل بھی کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.