Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل سرچ سے نازیبا ڈیپ فیک مواد کیسے ڈیلیٹ کروائیں

مصںوعی ذہانت سے تیار کردہ نازیبا تصویریں ختم کرنے کے لیے گوگل نے اپنے ٹول کو اپ ڈیٹ کردیا۔
شائع 08 اگست 2024 09:19pm

اگر کوئی آپ کے ساتھ غلط، حساس اور نازیبا معلومات یا تصویریں شیئر کرے تو نتائج آپ کے لیے شدید تکلیف دہ اور نقصان دہ ہوسکتے ہیں اور آپ کے پاس مقابلے کے آپشن بھی محدود ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انٹرنیٹ کے متعلقہ ادارے غیر معمولی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ تنازعات سے بچنا ممکن ہو۔

گوگل نے اب ڈیپ فیک کی کیٹیگری میں آنے والے مواد کو ڈیلیٹ کرنے کے ٹول کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔ معروف شخصیات، اساتذہ اور عام لوگوں سے متعلق جعلی مواد سوشل میڈیا اور دیگر ویب سائٹس پر اچھے خاصے تناسب سے ہوتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی جانے والی بعض جعلی تصویریں بالکل اصل دکھائی دیتی ہیں۔ انٹرنیٹ کے بڑے ادارے ایسی تمام جعلی تصویروں اور دیگر مواد کو شناخت کرکے ڈیلیٹ کرنے کے والے ٹول متعارف کرا رہے ہیں تاکہ اُن کے پہنچنے والے نقصان کا دائرہ کم سے کم رکھا جاسکے۔ یہ بات کمپنی نے ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں بتائی ہے۔

گوگل نے بتایا ہے کہ جو ویب سائٹس جعلی اور نازیبا مواد بڑے پیمانے پر شیئر کرتی یا پھیلاتی ہیں اُنہیں سزا دینے کی غرض سے سرچ میں اُن کی رینکنگ نیچے کردی جائے گی۔ اگر کوئی شخص کسی تصویر میں بے جا طور پر پیش کیا گیا ہے تو ایک فارم استعمال کرکے اُس تصویر کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست دے سکتا ہے۔ شرط یہ ہے کہ وہ اُس جعلی تصویر میں واضح طور پر پہنچانا جا رہا ہو۔

مصنوعی ذہانت نے دنیا بھر کی معروف شخصیات سے متعلق جعلی تصویریں اور دیگر مواد سے سائبر اسپیس کو بھردیا ہے۔ انتہائی نازیبا مواد بھی بہت بڑے پیمانے پر سائبر اسپیس کو گھیرے ہوئے ہے۔ یہ مسئلہ دن بہ دن سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں نئے، جامع اور ہمہ گیر قوانین کی اشد ضرورت ہے۔

امریکا اور دوسرے بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں ڈیپ فیک مواد کے لیے متعلقہ کمپنی اور اُس کی ویب سائٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق قوانین میں اچھے خاصے سقم پائے جاتے ہیں۔

ڈیپ فیک پورنوگرافی پیش کرنے والی ویب سائٹس کاپی رائٹ والا مواد ڈاؤن لوڈ کرنے کی استدعا کو نظر انداز کرسکتا ہے۔ بہت سا نازیبا مواد تصویریں تیار کرنے والے ایسے ٹولز کی طرف سے آتی ہیں جنہیں عریانی کے خلاف اقدامات سے بچنے کے لیے ایڈٹ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :

فحش مواد دیکھنے کیلئے ’پاسپورٹ‘ متعارف

جھانوی کپور کے بچپن کی نازیبا تصاویر فحش ویب سائٹ پر وائرل[

نازیبا ویڈیو کے حوالے سے اروشی روٹیلا منظر عام پر آ گئیں

گوگل سرچ کے جس نتیجے میں آپ کا فون نمبر یا پتہ شامل ہو اُسے مٹانے کے لیے گوگل ایپ یا کروم براؤزر کھولیں اور سرچ ریزلٹ کے بعد تین تھری ڈاٹس پر ٹیپ کیجیے اس کے نتیجے میں ایک ونڈو کھلے گی جس پر اباؤٹ دِز ریزلٹ درج ہوگا۔ نیچے تک جائیے ”ریموو ریزلٹ“ بٹن منتخب کیجیے۔ ریموول فارم پُر کیے جانے کے بعد آپ کی درخواست کی پروسیسنگ میں چند سیکنڈ لگیں گے۔ دائیں طرف کونے میں پروفائل آئکون پر ٹیپ کرکے زیزلٹس آباؤٹ یو منتخب کرکے آپ اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں۔

Deep fake

EXPLICIT IMAGES

DELETE OPTIONS