Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرپشن الزامات: مریم نواز نے وزیر معدنیات کو شو کاز نوٹس دیدیا

وزیر معدنیات شیرعلی گورچانی کی ٹیلی فون پر بات کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی
شائع 08 اگست 2024 09:04pm

وزیر اعلی پنجاب نے وزیر معدنیات شیر علی گورچانی سے متعلق وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے شیر علی گورچانی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ۔

وزیر اعلی مریم نواز نےصوبائی وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی کو تین دن میں جواب دینےکی ہدایت کر دی ۔ جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مجتبی شجاع الرحمن کے سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرےگی۔

وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی کی ٹیلی فون پر بات کرنےکی ویڈیو سامنے آئی تھی ویڈیو کے مطابق صوبائی وزیرمعدنیات نے کان عباد کو دینے کی یقین دہانی کروائی کہا کہ آپ کو معدنیات کا بلاک نیلامی کےذریعےدیا جائے، آپ کے لئےنیلامی کا راستہ نکالا ہے۔

ویڈیو کے مطابق شیرعلی گورچانی نے کہا کہ ایس او پی نیلامی میں ڈال کر پلاٹ آپ کو دلوائیں گے، نیلامی میں پلاٹ کی منظوری آپ کی ہوجائے گی۔

جس پر عباد نے سوال کیا کہ آپ نیلامی کس طرح کریں گے؟ جواب میں شیر علی گورچانی بولے ہم چپ کرکےآپ کو پلاٹ دے دیں گے، جو پلاٹ آپ نے کہے ہیں وہی آپ کو دیں گے، اتوار کو لاہور آرہا ہوں پیرکو آپ سے ملاقات ہوگی آپ سے مل کر ہمیں خوشی ہوتی ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی مریم نواز نےصوبائی وزیرمعدنیات شیرعلی گورچانی سےجواب طلب کیا اور کہا کہ کابینہ ہو یا وزارت، کوئی محکمہ ہو یا ادارہ، کرپشن کےلئےزیرو ٹالرنس رہےگی۔

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz