Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹم نیلسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی ٹرین کرتے دکھائی دے رہے ہیں
شائع 08 اگست 2024 07:32pm

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر اور بلے باز ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا ہے۔

ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ سے منسلک رہے تھے، جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت اچانک ملتوی

ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی ٹرین کرتے دکھائی دے رہے ہیں، وہ گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔

میچ فکسنگ کے الزام میں افغان کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Red Ball Cricket

Tim Nielsen