Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

بیٹی کی سانسیں رک گئی تھیں، حافظ قرآن بنانے کی دعا کی اور پھر معجزہ ہوا، سہیل سمیر

اداکار سہیل سمیر نے اپنی زندگی میں ہونے والے معجزے کے حوالے مداحوں کو بتا دیا
شائع 08 اگست 2024 07:16pm

پاکستانی ڈرامہ کے مشہور اداکار سہیل سمیر نے اپنی زندگی میں ہونے والے معجزے پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے واقعہ کا مذکرہ کیا۔

سہیل سمیر نے کہا کہ میری بیٹی 6 ماہ میں ہی پیدا ہو گئی تھیاور وہ ایک پری میچیور بچی تھی جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگئی جب اسپتال لے کر گئے تو اسی دوران میری بیوی نے مجھے کہا کہ یہ سانس نہیں لے رہی، جس کی تصدیق کے لئے میں نے ا س کو ہلا کر دیکھا تو وہ بے جان تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال جانے تک میں اپنے اللہ سے بات کرتا رہا اور کہا کہ اللہ مجھے نہیں پتا کہ تو ہی زندگی سے نوازتا ہے اور موت سے بھی، اگر میری بیٹی کو زندگی سے نوازا تو میں حافظ قرآن بناؤں گا۔

سہیل سمیر نے بتایا کہ جیسے ہی ہم اسپتال میں داخل ہوئے تو میری بیوی نے کہا کہ بیٹی سانس لے رہی ہے اور پھر ہم ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے وہیں سے واپس چلے گئے، میری بیوی نے مجھے منع کیا لیکن میں نے کہا کہ اللہ نے زندگی دینی تھی دے دی اور آج میری بیٹی بالکل ٹھیک ہے اور آج میری بیٹی قرآن حافظہ ہے ۔