Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان سے نفرت نے مودی سرکار کو اندھا کردیا, پاکستانی ہائی کمیشن سے آم کا تحفہ لینے پر ہنگامہ

راہول گاندھی پر پاکستان سے تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد
اپ ڈیٹ 08 اگست 2024 07:21pm

پاکستان سے شدید نفرت نے مودی سرکار کو اندھا ہی کردیا ہے۔ اب وہ بات بات پر پاکستان مخالف بیانیے کو مضبوط کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

کانگریس نے ہمیشہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور اشتراکِ عمل کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی ہے مگر مودی سرکار اس معاملے میں اُسے لتاڑنے سے باز نہیں آرہی۔

بھارتی پارلیمنٹ اور میڈیا میں دوسرے بہت سے بنیادی مسائل کو ایک طرف ہٹاکر اب اس بات پر واویلا کیا جارہا ہے کہ کانگریس کے قائد راہول گاندھی سمیت پارلیمنٹ کے 7 ارکان نے نئی دہلی کے پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ قبول کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گری راج سنگھ نے راہول گاندھی پر پاکستان سے تعلقات رکھنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ پریم شکلا کہتے ہیں کہ اگر راہل گاندھی اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان نے پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ قبول کیا ہے تو اِس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور رہنما انوراگ ٹھاکر نے راہول گاندھی اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کو آم وہیں سے مل رہے ہیں جہاں اُن کا دل ہے۔

مودی سرکار پاکستان کو مطعون کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کی بساط کے لپیٹے جانے کو بھی مودی سرکار اور اُس کی پروپیگنڈا مشینری نے پاکستان کے کھاتے میں ڈالنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا مشینری پاکستان کو بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کی ذمہ دار قرار دے رہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بنگلا دیش کے طول و عرض سے فوجی وردی میں ملبوس بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے 30 ایجنٹ پکڑے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :

مودی سرکار نے ارون دھتی رائے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا

مودی سرکار کے نظریے کی ناقد کشمیری ماہر تعلیم کو بھارت داخلے سے روک دیا گیا

مودی سرکار نے کانگریسی رہنماؤں کے بینک اکاؤنٹ بند کردیے

modi government

Rahul Gandhi

HATRED AGAINST PAKISTAN

MANGOES FROM PAK HIGH COMMISSION