Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بھارت میں دیوتاؤں کے ساتھ میا خلیفہ کی تصویر نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

مذہبی تہوار کے دوران ایک ہورڈنگ اس وقت وائرل ہوا جب میا خلیفہ کی تصویر دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھائی دی
اپ ڈیٹ 08 اگست 2024 06:46pm

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں ایک مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں سابق ایڈلٹ فلم اسٹار میا خلیفہ کی تصویر نے علاقے میں ہنگامہ برپا کردیا۔

یہ ہورڈنگ ’آدی‘ تہوار کے لیے لگایا گیا تھا، جس میں تمل ناڈو بھر کے مندروں میں دیوی اماں (پاروتی) کی پوجا کی جاتی ہے۔

’چل ہٹ شیطان‘۔۔۔ شہباز گل نے میا خلیفہ کی ویڈیو ری ٹویٹ کردی

اس کی تقریبات عام طور پر ہر گاؤں میں شاندار ہوتی ہیں، اس تہوار میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں جو کئی دنوں تک جاری رہتا ہے۔

ان عظیم الشان ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر کوروویملائی میں ناگتھمن اور سیلیامان مندروں میں ہورڈنگس لگائے گئے تھے۔

ان میں سے ایک ہورڈنگ اس وقت وائرل ہوا جب میا خلیفہ کی تصویر دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھائی دی۔

سابق بالغ فلم اسٹار کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا تھا تاکہ یہ نظر آئے کہ وہ ’پال کڈم‘ (دودھ کا برتن) اٹھائے ہوئے ہیں، جو تہوار میں روایتی چڑھاوے کا ایک حصہ ہے۔

پورن انڈسٹری دھوکے کے سوا کچھ نہیں، میا خلیفہ

ہورڈنگ لگانے کے ذمہ دار افراد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی اپنی تصویر بھی ہورڈنگ میں ظاہر ہو۔ اس لیے انہوں نے ہورڈنگ پر اپنے نام آدھار کارڈ کی شکل میں لکھوائے ہیں۔

ہورڈنگ کی تصویر وائرل ہونے اور علاقے میں ہنگامے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے نیچے اتارا۔

Mia Khalifa

Former adult film star

Kancheepuram district

Aadi festival

Mia Khalifa Hoardings