Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’اینیمل‘ کا ڈیلیٹ شدہ سین جاری، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

شائقین کا فلم کا ڈائریکٹر کٹ جاری کرنے کا مطالبہ
شائع 08 اگست 2024 06:05pm

بالی ووڈ ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا اور اداکار رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ کی ریلیز کے تقریباً آٹھ ماہ بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، کیونکہ اس فلم کا ایک ڈیلیٹ شدہ سین جاری کیا گیا ہے۔

اس حذف شدہ سین کو دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ اسے فائنل کٹ سے کیوں باہر رکھا گیا۔

اس سین میں دکھایا گیا ہے کہ نشے میں دھت رنبیر کپور ہوائی جہاز کے کاک پٹ میں جانے سے پہلے خود کیلئے ایک شراب کا پیگ بناتے ہیں۔ پھر پائلٹ کو کندھے پر تھپتھپاتے ہوئے اشارہ کرتے ہیں کہ وہ سیٹ چھوڑ دے۔

اور اگلے ہی لمحے ہم دیکھتے ہیں کہ رنبیر پائلٹ کی کرسی پر بیٹھے ہیں، ان کے ہونٹوں سے سگریٹ لٹک رہی ہے، جب کہ ان کا گروپ خوف سے انہیں دیکھ رہا ہے۔

اس منظر میں کوئی مکالمہ نہیں ہے، اس کی بجائے سین کی شدت کو بڑھانے کے لیے فلم کے ’پاپا میری جان‘ گانے کے طاقتور اسکور پر انحصار کیا گیا ہے۔

بگ باس ہاوس میں ثنا، نیجی اور کریتکا کے ساتھ ہوئے کچھ عجیب واقعات

پھر ہم دیکھتے ہیں رنبیر کپور ہوائی جہاز کا رخ اوپر کی طرف کر دیتے ہیں۔

کئی شائقین نے اس ڈیلیٹ کیے گئے سین کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک صارف نے لکھا، ’اس فلم کے ڈائریکٹر کا کٹ ورژن دیکھنا پسند کریں گے‘۔

جبکہ دوسرے صارف نے لکھا، ’ہوائی جہاز کو مزید اوپر اٹھانے کا یہ منظر یہاں سے نئی بلندیوں تک پہنچنے والی کہانی کی علامت ہے۔ آپ فلم میں اسی طرح کی شاٹ بھی دیکھ سکتے ہیں جب طیارہ پہاڑ سے ٹکرانے اور ٹیک آف کرنے والا ہو۔ اور کہانی اگلے لیول تک لے جاتی ہے۔‘

متنازعہ ویب سیریز“برزخ“ کو پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

یکم دسمبر 2023 کو ریلیز ہوئی یہ فلم ایک آدمی اور اس کے والد کے ساتھ اس کے شدت آمیز تعلقات پر مرکوز تھی۔

فلم میں وجے (رنبیر کے ذریعے ادا کئے گئے کردار) کو ایک اینٹی ہیرو کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنے والد کی حفاظت کے لیے انتہائی حد تک جانے کو تیار ہے، یہاں تک کہ وہ مشین گن سے 200 لوگوں کو مارنے کے لیے بھی تیار ہے۔

animal

Deleted Scene