Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں سینکڑوں اساتذہ کئی سالوں سے تنخواہوں سےمحروم

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے 389 اساتذہ کو تین سال سے تنخواہیں نہیں ملی، دستاویز
شائع 08 اگست 2024 05:58pm

خیبرپختونخوامیں سینکڑوں اساتذہ کے کئی سالوں سے تنخواہوں سےمحروم ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔ جس کی رپورٹ صوبائی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے سینکڑوں اساتذہ تنخواہوں سےمحروم ہیں۔ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے 389 اساتذہ کو تین سال سے تنخواہیں نہیں ملی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فاونڈیشن کے 727 اساتذہ بھی ایک سال سے تنخواہ سے محروم ہیں۔

اس حولے سے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ مالی بحران کا شکار ہے، 3 سال میں 45 کروڑ سے روپے ریلیز نہیں ہوئے، جب تک فاونڈیشن کو یہ لاگت فنانس سے ریلیز نہیں ہوئی، تنخواہ نہیں دے سکتے ۔

تعلیم

KPK Government