Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں غیر قانونی ٹرالنگ پر شدید اظہار برہمی

غیر قانونی ٹرالنگ میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں، وزیراعلی بلوچستان
شائع 08 اگست 2024 05:52pm

سرفرازبگٹی کی زیرصدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں غیر قانونی ٹرالنگ پرشدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا ماضی کی حکومتوں نے جو کیا ہمیں آج اس تباہی کو روکنا ہے لیکن غیر قانونی ٹرالنگ میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں ، غیر قانونی ٹرالنگ سے ہمارے قومی وسائل اور ساحل تباہ ہورہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وسائل کی بے دردی سے لوٹ مار کی گئی ، وقتی مالی فوائد کے لئے آئندہ کی نسلوں کا مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے، غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لئے مختلف ادارے قائم ، کارکردگی غیر اطمینان بخش ہے ۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8 سے 10 سالوں کے دوران ماہی گیری ایک بڑے محکمے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کیلئے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرایا جائے۔

اجلاس میں صوبائی مشیر برائے لیبر اینڈ مین پاور سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری فشریز میر برکت رند، پارلیمانی سیکرٹری آئی پی سی مینا بلوچ ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری فشریز جاوید انور شاہوانی بھی شریک تھے ۔

بلوچستان

Mir Sarfaraz Bugti