Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

نوکریاں دلانے کے بہانے پیسے وصول کرنے والے دو جیالوں کے خلاف کیس دائر

پولیس بھرتیوں کے لیے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پولیس ترجمان
شائع 08 اگست 2024 05:42pm

ٹنڈو محمد خان پولیس میں نوکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر بیروزگار نوجوانوں سے پیسے وصول کرنے والے دو جیالوں کے خلاف کیس داخل کرلیا گیا۔

وکریاں دلانے کا جھانسہ دے کر بیروزگار نوجوانوں سے پیسے وصول کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یوسف زنئور اور یوتھ ونگ کے ضلعی رہنما غلام نبی مگسی شامل ہیں۔

ٹنڈو محمد خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام نبی مگسی کو گرفتار کرلیا جبکہ یوسف زنئور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا دونوں جیالے پر پولیس میں بھرتی کروانے کے عیوض پیسے لینے کا الزام ہے۔.

دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے حکم پر پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کی جا رہی ہے جعلسازوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Sindh Police

Jobs 2024