Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلا میں پھنسنے والے 2 امریکی خلا بازوں کی واپسی 2025 تک ممکن نہیں

خلا باز سنیتا ولیمز اور بچ ولمور کی واپسی فروری 2025 میں اسپیس ایکس کے کریو ڈراگون کے ذریعے ہوگی، ناسا
شائع 08 اگست 2024 04:43pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

رواں ماہ جون میں خلائی مشن پر جانے والے 2 امریکی خلا باز اب تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں پھنسے ہوئے ہیں۔

امریکی خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا نے کہا ہے کہ خلائی مشن 8 روز کیلئے مشن پر نکلا تھا مگر ابھی تک ان کی واپسی نہیں ہوسکی۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق اگر بوئنگ اسٹار لائنز کی مرمت نہ ہوئی تو دونوں امریکی خلا بازوں کا سال 2025 تک زمین پر آنا مشکل ہوگا۔

ناسا کے عہدیداران نے کہا کہ اگر اسٹار لائنر ٹھیک نہ ہوا تو خلا باز سنیتا ولیمز اور بچ ولمور کی واپسی فروری 2025 میں اسپیس ایکس کے کریو ڈراگون کے ذریعے ہوگی۔

NASA

space

AIRCRAFTS

stuck