یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے کیا جائے گا، ذرائع
یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلوقیمت میں پانچ روپےاضافےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے اطلاق کےبعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت ایک سو چودہ روپے ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق آج سے کیاجائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہو جائے گی۔
عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہو گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
utility stores
sugar
مقبول ترین
Comments are closed on this story.