Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی کیلئے بڑا اعزاز، مانچسٹر یونائیٹڈ نے نئی کٹ کی تصاویر شیئر کردیں

مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ زیب تن کیے ہوئے شاہین آفریدی کی تصاویر جاری
شائع 08 اگست 2024 03:50pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنی نئی کٹ کی تصاویر شیئر کردیں، مانچسٹر یونائیٹڈ کی نئی کٹ زیب تن کیے ہوئے شاہین آفریدی کی تصاویر جاری کردی گئی۔

انگلینڈ کے سب سے بڑے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنی نئی کٹ لانچ کردی۔

مانچسٹریونائیٹڈ نے قومی فاسٹ باولرشاہین شاہ آفریدی کی تصویر لگا کر نئی کٹ لانچ کی، شاہین شاہ آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ لانچ کرنے والے پہلے ایشین مسلمان کرکٹرہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت کی بدولت مانچسٹر یونائیٹڈ نے رابطہ کیا، مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے شاہین شاہ آفریدی کو نئی کٹ لانچ کرنے کی درخواست کی۔

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ ٹور کے دوران مانچسٹریونائیٹڈ کلب کا ویزٹ کرنے گئے تھے۔

Fast Bowler

Shaheen Shah Afridi

Manchester United

Pakistani Cricketer

english football club