Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی گارڈ کی دفتر میں نہ دکھائی دینے والی مخلوق سے گفتگو کی ویڈیو

دفتر کے ملازم نے اس کا باقاعدہ ویلکم بھی کیا
شائع 08 اگست 2024 03:26pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

اکیلے کمرے میں بیٹھے اگر کوئی غیر معمولی حرکت یا کوئی چیز آپ کے سامنے اپنی جگہ سے ہٹ جائے تو خوف کے مارے یقیناً آپ وہاں سے دوڑ لگا دیں گے۔

لیکن اِن دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ عجیب و غریب مناظر دیکھنے کو ملے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دفتر میں بیٹھے ایک سیکیورٹی گارڈ نے آدھی رات کو ’نہ دکھائی دینے والی غیر مرئی شناخت‘ کا باقاعدہ ویلکم کیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ورک پلیس جہاں سیکیورٹی گارڈ کے علاوہ اور کوئی موجود نہیں تھا، کچھ ہی پل میں وہاں کا دروازہ خود بہ خود کھلتا ہے جس کے ویلکم کے لیے وہ اٹھتا ہے اور اسے اندر بھی آںے دیتا ہے۔

سیکیورٹی گارڈ کا عمل یہ ظاہر کررہا تھا کہ اسے وہ مخلوق جیسے دکھائی دے رہی ہو۔

صرف یہی نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈ کو اس مخلوق سے گفتگو بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تفریحی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ جب سیکیورٹی گارڈ یہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے گا تو وہ فوراً اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیگا۔

ایک صارف نے لکھا کہ سیکیورٹی گارڈ بور ہوگیا ہوگا تو وہ کسی کی مدد کرنے کا ڈرامہ کر رہا ہوگا۔

Security Guard

Video Viral

GHOST

Haunting

workplace