Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ مشہور بالی وُڈ فنکار اور انکے اصلی نام کیا ہیں؟

کئی فنکار انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے اپنا اصلی نام تبدیل کر کے فلمی نام رکھ لیتے ہیں
شائع 08 اگست 2024 03:13pm

بالی وُڈ کے کئی فنکار انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے اپنا اصلی نام تبدیل کر کے فلمی نام رکھ لیتے ہیں۔ ہر ایک اکا اس کے پیچھے اپنا اپنا مقصد ہوتا ہے ۔ کچھ لوگوں کے نام بدلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کے ہم نام پہلے سے انڈسٹری میں ہوتے ہیں۔ اس لیے وہ ایک الگ نام سے اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں۔

آج ایسے ہی کچھ سپر اسٹاروں کے اصلی ناموں سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

جب سلمان خان کے سامنے وکی کوشل نے کترینہ کیف کو پرپوز کیا

سلمان خان

بالی ووڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے دبنگ اسٹار کو لوگ سلمان خان کے نام سے پہچانتے ہیں، یا پھر بھائی جان کے نام سے۔ لیکن بہتب کم لوگوں کو معلوم ہے کہ ان کے گھر والوں نے ان کا نام عبدالرشید سلیم سلمان رکھاتھا، مگر جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو فورا اپنا نام بدل دیا۔

ٹائیگر شروف

”ہیرو“ فلم سے شہرت پانے والے ادا کار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف کا اصل نام سن کر اپ کر حیرت ہوگی۔ ایکشن اور ماردھاڑ سے بھر پور فلموں کے ہیرو ٹائیگر شروف کا اصل نام ہیمنت شروف ہے۔

کیارا اڈوانی

ہندی سنیما کو کئی ہٹ فلمیں دینے والی کیارا اڈوانی کو لوگ ان کے اسی نام سے جانتے ہیں ، جبکہ ان کا اصل نام عالیہ اڈوانی ہے۔

سیف علی خان

نواب اف پٹوری سیف علی خان کے اصل نام سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ انڈسٹری میں آنے سے پہلے ان کا نام ساجد علی خان تھا۔

راجیو بھاٹیہ

نام سن کر آپ کویقینا حیرت ہوگی کہ اس نام کا کون سا اداکار بالی وُڈ میں ہے۔ دراصل ایکشن فلم کے مانے ہوئے ہیرو اکشے کمار کا یہ اصل نام ہے، جو تھوڑا لمبا اور مشکل ہے۔ اسی لیے اکشے کمار نے اپنا اصل نام بدل کر اکشے کمار رکھ دیا تھا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle