Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقبال حسین نے بشری انصاری کی بیٹی کے ساتھ اچھے برتاو پر تعریف سمیٹ لی

انہوں نے نئے گھر میں پہلے ناشتے اور اپنے گھرکا معمول شیئر کیا
شائع 08 اگست 2024 03:04pm

ان دنوں سینیئر آرٹسٹ اور ورسٹائل فنکارہ بشریٰ انصاری کی سب سے بڑی بیٹی نریمن اپنے بچوں کے ساتھ پاکستان میں ہیں۔ جہاں وہ اپنی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ وقت گزار رہی ہے۔

بشریٰ انصاری اکثر نریمن کے ساتھ وی لاگ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے نئے گھر میں پہلے ناشتے اور اپنے گھرکا معمول مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ویڈیو میں بشریٰ، نریمن اور اقبال حسین ناشتے کی میز پر دلچسپ چٹ چیٹ سیشن کررہے تھے۔ مداحوں کو بشری انصاری کا یہ سادہ سا نیچرل خاندانی ولاگ بہت پسند آیا۔

مداحوں نے اقبال حسین کی اپنی اہلیہ کی بیٹی نریمن کے ساتھ شفقت اور دوستانہ رویے کی بھی تعریف کی۔ بشریٰ انصاری کے مداحوں کو اقبال حسین کے نریمن کے ساتھ بات کرنے کا استائل اچھا لگا، جس طرح وہ نریمن کو مزید کچھ دن پاکستان میں رہنے پر زور دے رہے ہیں.

متھیرا نے اپنے بچوں کی پرورش کا دلچسپ انداز شیئر کردیا

صارفین نے اقبال حسین کے لیے بہت اچھے کمنٹس دیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال حسین بہت اچھے انسان ہیں اور بشریٰ انصاری اور تمام خواتین ایسے ہی اچھے اور خوش اخلاق شوہر کی مستحق ہیں۔ مداحوں نے بشریٰ انصاری اور نریمن انصاری کی بھی تعریف کی۔ اور انہوں نے اس فیملی کو ڈھیروں دعائیں دیں اور ان کے لیےنیک خواہشات کے پیغامات بھیجے۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنے پہلے شوہر اور پروڈیوسر اقبال انصاری سے طلاق کے بعد معروف پاکستانی ہدایت کار اور سینیئر اداکار اقبال حسین سے دوسری شادی کی ہے۔ اس سال انہوں نے ایک ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی, جس میں اپنےمداحوں کے ساتھ اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔ بشریٰ انصاری اپنے شوہر کے ساتھ اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

entertainment

lifestyle

BUSHRA ANSARI

Pakistani celebrity