Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ باس ہاوس میں ثنا، نیجی اور کریتکا کے ساتھ ہوئے کچھ عجیب واقعات

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے
شائع 08 اگست 2024 12:43pm

بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3 کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہیے، جس میں ثنا مقبول، نیجی اور کریتکا ملک کو ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تینوں اپنے ساتھ بگ باس ہاوس میں ہونے والے عجیب و غریب واقعات شیئر کر رہے ہیں۔ اور بتا رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔ نی

نیجی نے کہا کہ میں ایک دن سو رہا تھا کہ کسی نے میرے کان میں سر گوشی کی ، کیا بات ہے۔۔۔۔ ، میں نے اپنی چادر ہٹا کر دیکھا تووہاں کوئی نہیں تھا۔ میں نے سوچا شاید ثنا میری چادر کھینچ رہی ہے۔

میں نہیں بھولوں گا، تم نے مجھے برباد کردیا، ابھیشک بچن کا اداکارہ سے شکوہ

اسی طرح ثنا نے اپنا تجربہ شیئر کیا کہ ، میں سو رہی تھی اور میرے ہاتھ جیب میں تھے، جبکہ چادر منہ پر تھی کہ اچانک کسی نے میرے کان میں کہا، ثنا۔۔۔، میں ڈر گئی اور جب میں نے چادر کو ہٹا کر دیکھا تو وہاں کوئی نہیں تھا۔ میں نےسوچا شاید میں خواب دیکھ رہی ہوں۔

کریتکا نے بھی گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میں سیدھی لیٹی ہوئی تھی کہ، مجھےایسا محسوس ہوا کسی نے میری ٹانگوں کو پکڑ کر زور زور سے کھنچنا شروع کر دیا ہے۔ کوئی بہت زور سے کھنچ رہا تھا، جب میں نے اپنی ٹانگیں چھڑوانے کی کوشش کی تو وہ میری ٹانگیں نہیں چھوڑ رہا تھا اور جب میں نے کھڑاہونا چاہا تو میں کھڑی نہیں ہو پارہی تھی، کیونکہ کسی نے میری ٹانگوں کو پکڑا ہوا تھا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی مقابلے میں شریک لوگ ایسی شکایات کر چکے ہیں،۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسا ہر سیزن میں ہوتا ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کیونکہ بگ باس کا ہاوس کافی عرصے سے خالی پڑا تھا اور ہر جگہ اچھی اور خراب چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی کنٹسٹنٹ کو ایسا محسوس ہو چکا ہے۔

entertainment

lifestyle

Big Boss OTT 3