Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرس اولمپکس: قانون کی خلاف ورزی پر بھارتی ریسلر ٹیم سمیت ڈی پورٹ

ریسلرانتم پنگھل کی بہن ان کا اجازت نامہ استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئیں
شائع 08 اگست 2024 11:14am

پیرس اولپمکس 2024 میں شریک بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اولمپکس انتظامیہ نے ریسلر کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر دھرلیا اور ان کو ٹیم سمیت ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتم پنگھل نے اپنا ایکریڈیشن کارڈ بہن کو دیا اور اس کو گیمز ویلج جانے اور اپنا سامان جمع کرنے کو کہا۔ جب اس کی بہن وہاں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی تو واپس نکلتے وقت سیکیورٹی اہلکار نے پکڑلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتم پنگھل کی واپسی ملک کے لیے ایک بڑی شرمندگی کا باعث ہے کیوںکہ انتم پنگھل اور ان کے ساتھ موجود پورے وفد کو پیرس سے ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریسلر فائنل کیلئے نا اہل قرار دیے جانے پر بے ہوش، اسپتال میں داخل

رپورٹس کے مطابق اولمپکس انتظامیہ نے بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ ایک بڑی ڈسپلنری خلاف ورزی کرنے پر ریسلر اور ان کی ٹیم کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے، ایتھلیٹ کا اپنا ایکریڈیشن کارڈ کسی کو دینا ڈسپلن کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے۔

اولمپکس انتظامیہ نے بتایا کہ ریسلر کی بہن کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑا گیا اور بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

لڑکی کے بیان کے مطابق وہ گیمز ویلج جانے کے بجائے، ہوٹل پہنچی جہاں انتم پنگھل کے کوچ بھگت سنگھ اور نیزہ بازی کے ساتھی وکاس موجود تھے، انتم نے اپنی بہن کو گیمز ویلج جانے اور اپنا سامان لے کر واپس آنے کو کہا تو واپسی پر سیکیورٹی نے دھرلیا۔

19سالہ انڈر 20 ورلڈ چیمپئن انتم کو بھی پولیس نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا تھا۔

بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ڈسپلنری خلاف ورزی پر کیا گیا ہے، لیکن انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے ضابطے کی وضاحت نہیں کی۔

پیرس اولمپکس: آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار

واضح رہے انتم کے ذاتی سپورٹ اسٹاف نے بھی ایک مرتبہ ٹیکسی ڈرائیور کو ادائیگی نہیں کی تھی جس پر ڈرائیور نے پولیس بلالی تھی، لیکن معاملہ اس وقت حل ہوگیا تھا۔

Olympics

PARIS

paris olympics

olympics 2024

olympic athlete

paris olympics 2024

2024 Olympics

INDIAN WRESTLER DISQUALIFIED

indian wrestler deport