Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بھی آج بادل برسیں گے

بارشیں کن کن شہروں میں ہوں گی اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اپ ڈیٹ 08 اگست 2024 05:04pm

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مون سون کا تگڑا اسپیل: جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل

محکمہ موسمیات کی رواں ہفتےمزیدمون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے 8 اگست سےشدید مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونگی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9 سے 12 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش توقع ہے۔

جبکہ سندھ میں 9 اور 10 اگست کو ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے جبکہ 9 اور 10 اگست کو عمرکوٹ، تھر پارکر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

کشمیر میں بھی 9 سے 12 اگست سے تیز بارش وہ سکتی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

خیبرپختونخوا

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں موسم مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، پشاور سمیت نوشہرہ،چارسدہ ، مردان ، چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ،شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، تورغر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، بونیر ، باجوڑ ، مہمند ، صوابی ، خیبر ، کوہاٹ ، کرک ، ہنگو ، کرم، اورکزئی ، لکی مروت ،بنوں ، ٹانک ، ڈی آئی خان ، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے میں کہیں کہیں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور ،نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، بونیر ، باجوڑ اور دیر میں بارش ہوئی، پشاور میں 39 ملی میٹر، مردان میں 33، مالم جبہ میں 15 اور ایبٹ آباد میں 6 ملی میٹر جبکہ سوات اور دیر میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب

ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی 88 ملی میٹر، گوجرانوالہ 17، بہاولنگر، قصور 11 اور شیخوپورہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کن کن شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے، دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، سیالکوٹ نالہ ایک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے سیالکوٹ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا اسپیل 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں، شہری موسم برسات کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں، ایمرجنسی کی صوتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائین 1129 پر رابطہ کریں۔

Met Office

Karachi Rain

heavy rains

rainy weather

Rain prediction

kpk rain

PDMA PUNJAB

moon soon rain

HEAVY RAINS EXPECTED