Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد کر دیا

ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی
شائع 08 اگست 2024 09:30am

خلیجی ممالک کے سفر پر جانے کے خواہشمندوں کے لیے بری خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس لگا دیا جبکہ خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی۔

وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس لگا دیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایس آر او جاری کر دیا گیا جس میں ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کیے جائیں گے، ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا جبکہ دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد

federal government

tax

overseas employment

labor visa

tax on workers