Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مون سون کا تگڑا اسپیل: جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل

بارش کے بعد واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 08 اگست 2024 11:41am

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، سیکٹر ای الیون میں نالہ بپھرگیا جبکہ نالہ لئی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جڑاوں شہروں اور گرد و نواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹو ٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل موسلادھار بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ نالہ لئی میں مسلسل بارش کے باعث طغیانی کی صورتحال ہے جس کے پیش نظر نالہ لئی کو خالی کروایا جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے سیکٹرای الیون کا برساتی نالہ بھرگیا۔

ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

سی ڈی اے نے نالے کے قریب موجود شہریوں کو دور رہنے کی ہدایات کردی جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں اوردکانوں کے تہہ خانوں میں پانی بھرگیا۔

گزشتہ روز ترنول کے برساتی نالے میں ڈوب کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ راولپنڈی میں بچہ اور بچی سیورج کے نالے کی نذر ہو گئے۔

شیخوپورہ میں تیز برسات کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ قمبرشہداد کوٹ میں سیلابی ریلا مختلف دیہاتوں میں داخل ہوگیا، جس سے متاثرہ خاندان سامان سمیت سڑکوں پر آگئے۔

لاہور

ادھر لاہور میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں کہیں اور ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت کم ہونے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

بلوچستان

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، زیارت قلعہ سیف اللہ لسبیلہ صحبت پور ہرنائی جھل مگسی کے علاقوں میں طوفانی بارشوں سے سینکڑوں کچے مکانات اور نشیبی علاقے زیرآب ہیں۔

بلو چستان کے اضلاع نصیر اباد جعفر اباد صحبت پور زیارت کوہلو سبی جھل مگسی بارکھان کوہلو ہرنائی شیرانی میں ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب ہیں۔

جھل مگسی اور زیارت میں اکثر رابطہ سڑکیں بند ہیں، جن کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ زیارت میں شدید بارش سے کاواس اور زندرا ڈیم بہہ گئے۔

ملک بھر میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی معطل، مکان کی چھت، دیواریں، آسمانی بجلی گرنے سے 21 جاں بحق

پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع میں تفریحی مقامات پر پابندی عائد کردی جبکہ کوئٹہ کے نواحی علاقہ ہنہ اوڑک کوبھی چار ہفتوں کے لیے سیاحوں کے کئے بند کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی صوبے کے 11 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، آج بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

rawalpindi

اسلام آباد

Met Office

monsoon rains

heavy rains

moon soon rain