Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حسینہ واجد کے شوہر نے پاکستان کے سلامتی سے متعلق کس اہم ادارے میں ملازمت کی؟

حسینہ واجد کے شوہر پاکستان سے ایک خاص تعلق رہا ہے
شائع 07 اگست 2024 10:30pm

بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد عوامی احتجاج کے سامنے گٹھنے ٹیکتے ہوئے اقتدار اور ملک دونوں چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی ہیں، یہ 1971 کے بعد بنگلہ دیش کا دوسرا بڑا انقلاب ہے، 1971 میں شیخ مجیب الرحمان نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے دو ٹکڑے کئے تھے اور بنگلہ دیش کی بنیاد رکھی تھی، لیکن اب ان کی بیٹی حسینہ واجد نے ان کا نام خاک میں ملا دیا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح مجیب الرحمان کا تعلق پاکستان سے رہا ہے، حسینہ واجد کے شوہر بھی پاکستان سے ایک خاص تعلق رہا ہے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کل حلف اٹھائے گی، آرمی چیف

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کے شوہر عبد الواجد میاں جو 2009 میں انتقال کرچکے ہیں، ایک نیوکلیئر سائنس دان تھے اور سقوط ڈھاکا سے قبل مغربی پاکستان میں ایک اہم ادارے میں ملازمت بھی کرتے تھے۔

16 فروری 1942 کو رنگپور میں پیدا ہونے والے محمد عبدالواجد میاں نے 1963 میں کراچی کے اٹامک انرجی ریسرچ سینٹر (AERC) میں ملازمت کی، بعد ازاں وہ مزید تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے تھے۔

شیخ حسینہ واجد کے بھاری اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے 1964 میں لندن کے اعلیٰ کالج سے ڈپلومہ آف امپیریل کالج کورس مکمل کیا جس کے بعد 1967 میں برطانیہ ہی کی ڈرہم یونیورسٹی سے فزکس میں ڈگری لی اور ڈھاکا میں اٹامک انرجی ریسرچ سینٹر میں بطور سائنٹیفک آفیسر شمولیت اختیار کی۔

بعد ازاں 1969 میں وہ مزید تعلیم کے لیے اٹلی گئے اور بین الاقوامی مرکز برائے نظریاتی طبعیات میں ایسوسی ایٹ شپ حاصل کی اور پھر کراچی کے نیوکلیئر پور پلانٹ کے چیف سائنٹسٹ بھی رہے۔

غریب دوست ڈاکٹر یونس شیخ حسینہ کو کبھی ایک آنکھ نہیں بھائے

تاہم سقوط ڈھاکا کے بعد حالات تبدیل ہوئے اور وہ بنگلہ دیش چلے گئے تھے۔

محمد عبدالواجد کی حسینہ واجد سے شادی 1967 میں ہوئی تھی اور ان کے ایک بیٹا صجیب واجد اور ایک بیٹی صائمہ واجد بھی ہیں۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

BANGLADESH RIOTS

Hasina Wajid Husband