Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم جنس پرستی کا اعتراف، بھارتی یوٹیوبر ایلوش یادو کی دوست کے ساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

مداح اس بات پر اظہارِ افسوس کرتے نظر آرہے ہیں کہ ایلوش صرف ہم جنس پرستی کے حامی ہی نہیں بلکہ اِس کمیونٹی کا حصہ بھی ہیں
شائع 07 اگست 2024 10:11pm

بھارتی رئیلٹی شو ”بگ باس او ٹی ٹی 2“ میں اپنے جملے ”ششٹم (سسٹم) ہینگ کردیں گے“ سے شہرت حاصل کرنے والے معروف یوٹیوبر ایلوش یادو اور ”بگ باس او ٹی ٹی 3“ کے کنٹسٹنٹ لَوکیش کٹاریہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔

ایلوش اور لَوکیش کی دوستی سے ہر کوئی واقف ہے، بگ باس کے گھر میں ہونے والے تمام معاملات میں لَوکیش کو اکثر ایلوش کی حمایت حاصل رہی۔

لیکن ”دوستوں“ کی اس جوڑی کی ایک وائرل نازیبا ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں ایلوش اور لوکیش کٹاریہ کو انتہائی نامناسب حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایلوش یادو اور لوکیش کٹاریہ کو نیم برہنہ حالت میں بیڈ پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔

جانوروں میں ہم جنس پرستی پر کی گئی تحقیق میں بڑا انکشاف

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر ایلوش اپنے منیجر اور دوست لوکیش کو زیر جامے میں ریکارڈ کرنے کیلئے جیسے ہی کیمرا کھولتے ہیں وہ باتھ روم کی طرف بھاگنا شروع کردیتے ہیں۔

ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے ایلوش کا کہنا تھا کہ ’ہم سوچ رہے ہیں کہ اپنا ایک گینگ بنالیں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم جنس پرست ہونا بری بات نہیں ہے‘۔

ایلوش کا مزید کہنا تھا کہ ’لوگوں کو میرے پہلے کے بیانات سے لگتا تھا کہ میں ریمبو کمیونٹی کا مخالف ہوں لیکن آج بتادوں کہ نہیں بھائی ایسا کچھ نہیں ہے میں بالکل مخالف نہیں ہوں بلکہ اس معاملے میں اپنا کردار لوگوں کو بتاتے ہوئے اب مزید کھل کر بات کررہا ہوں‘۔

”برزخ“ میں ہم جنس پرستی کے موضوع پر عوام بھڑک اٹھے

حال ہی میں یوٹیوبر ایلوش یادو کی جانب سے ایکس پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں یوٹیوبر نے ”ایل جی بی ٹی کیو کمیوٹی“ کو اپنا بھرپور سپورٹ حاصل ہونے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔+

اپنی اس پوسٹ میں ایلوش کا کہنا تھا کہ میں ہم جنس پرستی کے معاملے کو ٹیبو نہیں سمجھتا بلکہ اس کمیونٹی کی حمایت کرتا ہوں۔

یوٹیوبر کی یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی جہاں مداح ان کے بیان پر ان کی شدید مخالفت کرتے ہوئے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کرتے نظر آئے۔

مبینہ ہم جنس پرست کرن جوہر بنا شادی کے باپ کیسے بنے؟

صرف یہی نہیں، بلکہ اپنی متنازع پوسٹ کی وجہ سے ایلوش یادو بھارت کی ایکس ٹرینڈنگ لسٹ میں پہلے ممبر پر جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگئے تھے۔

اور اب یوٹیوبر ایلوش یادو کی جانب سے جاری کی جانے والی حالیہ ویڈیو کے بعد ان کے مداح اس بات پر اظہارِ افسوس کرتے نظر آرہے ہیں کہ ایلوش صرف ہم جنس پرستی کے حامی ہی نہیں بلکہ بدقسمتی سے اِس کمیونٹی کا حصہ بھی ہیں۔

Gay

LGBTQ+

Elvish Yadav

Homosexual Scenes

Love Kesh Kataria