مکافات عمل، کل کی وزیراعظم آج بنی خانہ بدوش، بھارت نے بھی نکالنے کا عندیہ دیدیا
عوامی دباؤ پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیکر بھارت جانے والی شیخ حسینہ واجد خانہ بدوش کی طرح زندگی کاٹ رہی ہیں، اب تو بھارت نے بھی حسینہ واجد کو نکالنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
شیخ حسینہ واجد، بنگلہ دیش میں ساڑھے 15 سال تک اقتدار میں رہیں اور بطور وزیر اعظم انھوں نے اپنے سیاسی حریفوں پر بذریعہ طاقت دباؤ برقرار رکھا لیکن جیسی کرنی ویسی بھرنی کے مصداق آج خانہ بدوشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کل حلف اٹھائے گی، آرمی چیف
پُرتشدد مظاہروں کے بعد فرار کا راستہ اپناتے ہوئے شیخ حسینہ واجد بھارت جا پہنچیں اور پھر لندن میں سیاسی پناہ کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئیں، جب کہ امریکا نے بھی ان کے لئے اپنے دروازے بند کرتے ہوئے ویزا منسوخ کردیا۔ اب تو بھارت نے بھی انھیں نکالنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
بنگلادیش: برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار
ذرائع کے مطابق بھارت نے حسینہ واجد سے کہا ہے کہ انہیں زیادہ دن نہیں رکھ سکتے، جس کے بعد حسینہ واجد نے متحدہ عرب امارات (یو اےای)، سعودی عرب یا پھر فن لینڈ میں پناہ لینے پر غور شروع کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.