Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ : ملزمان نے اے ٹی ایم کو ہیک کرکے 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

بینک منیجر کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 07 اگست 2024 07:16pm

اوکاڑہ میں ملزمان نے نجی بینک کی اے ٹی ایم کو ہیک کرکے 34 لاکھ روپے چوری کرلیے۔

نجی بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کی بڑی واردات تھانہ اے ڈویژن میں پیش آئی۔

بینک منیجر کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ اے ٹی ایم سے شواہد اکھٹے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ڈی ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اے ٹی ایم مشین نے صارفین کو 5 گنا اضافی نقد رقم بھیج دی

ہیک ہو چکے اے ٹی ایم کو پہچاننے کے طریقے