Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر کا خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان

اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھڑنا بھی ناگزیر ہے، حماد اظہر
شائع 07 اگست 2024 06:28pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھڑنا بھی ناگزیر ہے اور پنجاب کی تمام قیادت، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر کیلئے تیار ہے۔

حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں، چئیرمین کی ہدیات پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا، پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا۔

عمران خان کا 9 مئی واقعہ پر مشروط معافی کا اعلان

انھوں نے مزید کہا کہ میں اب سمجھتا ہوں کے ہماری تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کے لئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہو گا چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نا کر لیں۔

حماد اظہر نے الزامات عائد کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب میں عملی طور پر مارشل لاء لگا ہوا ہے۔ پارلیمان میں جعلی اراکین بیٹھ کر بے ہودہ قانون سازی کر رہے ہیں اور جمہوریت کا ہمیشہ کے لئے جنازہ نکالنے کو کوشش میں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)