Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

پیرس اولمپکس: آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار

زیر حراست کھلاڑی پر منشیات خریداری کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے، آسٹریلین اولمپک کمیٹی
شائع 07 اگست 2024 06:06pm

پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے دوران انوکھے واقعات رونما ہونے کے سلسلے جاری،، آسٹریلین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز مقابلوں میں آسٹریلین مینز ہاکی ٹیم میڈل ٹیبل تک تو نہ پہنچ سکی اور اسے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن اب ایک اور مشکل نے آسٹریلین ہاکی ٹیم کے دروازے پر دستک دیدی ہے، آسٹریلین پلیئر ٹام گریگ کو منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

28 سالہ آسٹریلوی پلیئر پیرس میں کوکین کی خریداری کے الزام میں گرفتار ہوئے جس کی تحقیقات جاری ہے۔

دوسری جانب آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے بھی ایک کھلاڑی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ زیر حراست کھلاڑی پر منشیات خریداری کا الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔

Olympics

paris olympics

olympic athlete

paris olympics 2024