Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کل حلف اٹھائے گی، آرمی چیف

عبوری سیٹ اپ کتنے لوگوں پر مشتمل ہوگا؟
شائع 07 اگست 2024 05:56pm

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد قائم کی گئی عبوری حکومت کے موجودہ سربراہ آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔

بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج محمد یونس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔

بنگلہ دیش کا پاکستان سے تعلقات ازسرنو استوار کرنے کا فیصلہ، تجربہ کار ہائی کمشنر تعینات

خیال رہے کہ محمد یونس ایک نوبل انعام یافتہ پروفیسر ہیں جنہیں بنگلہ دیش کی طلبا تنظیموں نے عباری حکومت کے سربارہ کے طعر پر نامزد کیا تھا، بعد ازاں، انہوں نے یہ ذمہ داری قبول کرلی اور انہیں عبوری حکومت کا سربراہ بنا دیا گیا۔

جنرل وقار الزماں نے کہا کہ عبوری حکومت کی تقریب حلف برداری کل جمعرات کی شام آٹھ بجے کے قریب منعقد ہو سکتی ہے۔

بنگلادیش: برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

انہوں نے بتایا کہ عبوری حکومت کے ارکان کی تعداد 15 تک ہو سکتی ہے، لیکن ایک یا دو لوگ زیادہ ہو سکتے ہیں۔

Bangladesh

BANGLADESHI ARMY CHIEF

Bangladesh Interim Government

General Wakeruz Zaman