Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپال میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، پائلٹ سمیت 4 چینی شہری ہلاک

ہیلی کاپٹر جنگل میں گر ک تباہ ہوا، میڈیا رپورٹس
شائع 07 اگست 2024 04:45pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت تمام 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں چین کے 4 باشندے سوار تھے۔

مقامی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیک آف کے 3 منٹ بعد ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Nepal

helicopter crash

passengers died