Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمن میں قید 3 پاکستانی 16 سال بعد رہا، وطن واپس پہنچ گئے

تینوں افراد پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے
شائع 07 اگست 2024 04:23pm

عمان نے 2008 سے یمن میں قید تین پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے ڈی پورٹ کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تینوں پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس وطن پہنچ گئے ہیں، تینوں قیدیوں میں سلیم اور امام بخش کا تعلق کراچی جبکہ خداد کا تعلق گوادر سے ہے۔

رحمان ڈکیت پولیس مقابلہ کیس میں عزیر بلوچ عدم شواہد کی بنا پر بری

ایف آئی اے کے مطابق تینوں افراد پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے اور وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے لانچ کے ذریعے غیر قانونی طور پر یمن کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوگئے تھے۔

سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان پاکستانیوں کی رہائی ایف آئی اے لنک آفس مسقط اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن یمن کے درمیان قریبی ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

yemen

Oman

Pakistani Deport