Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خزانہ کمیٹی اجلاس: عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی میں نوک جھونک

اپوزیشن ارکان بھی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
شائع 07 اگست 2024 04:18pm

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں عمر ایوب اور بلال اظہر کیانی میں نوک جھونک ہوئی جس کے بع عمر ایوب کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان نوک جھونک اپوزیشن رکن مبین عارف کی شرکت پر ہوئی۔

سوا سال تک بشریٰ بی بی سے تفتیش نہیں کی گئی، اب گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

عمر ایوب نے کہا مبین عارف پر دباؤ ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں، مبین عارف ان 41 ایم این ایز میں ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کا بیان حلفی دیا۔

جس پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ اگر سیاسی باتیں ہونگیں تو ہمارے پاس بھی سیاسی باتیں ہیں۔

یوم آزادی پر لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں؟ عدالت کا ڈی سی کو فیصلے کا حکم

اس کے بعد عمر ایوب اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، ان کے ساتھ مبین عارف اور اپوزیشن ارکان بھی اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

National Assembly

umar ayub

Bilal Azhar Kayani