Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی ریسلر کے اولمپکس سے باہر ہونے پر روہت شرما کیوں ٹرینڈ کرنے لگے

سوشل میڈیا صارفین بھارتی کپتان کو یاد کرنے لگے
شائع 07 اگست 2024 04:04pm
تصویر بھارتی میڈیا
تصویر بھارتی میڈیا

پیرس اولمپکس 2024 میں معروف بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو ان کے بڑھے ہوئے وزن کے باعث 50 کلو گرام کی کیٹیگری میں فائنل کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

اولمپکس گولڈ میڈل کے فائنل مقابلے میں پہنچنے والی پہلی 29 سالہ بھارتی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ خواتین میچ سے قبل وزن 150 گرام زیادہ نکلا۔ اس دھچکے نے انہیں گولڈ میڈل حاصل کرنے سے محروم کردیا۔

مگر وہیں بھارتی ریسلر کے باہر ہونے پر بھارتی ونڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

ان کے وائرل ہونے کی وجہ بھی ’کرکٹر کا وزن اور فٹنس ہے، چونکہ روہت شرما کو لے کر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز اور اسپورٹس پیجز پر میمز وائرل ہوتی ہیں جن میں روہت شرما کی توند کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارف کا یہی کہنا ہے کہ بھارتی بلے باز روہت شرما بڑھی ہوئی توند کے ساتھ کئی سال سے انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں مگر ونیش پھوگاٹ کا صرف 150 گرام وزن زیادہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دے دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ خوش قسمتی سے روہت شرما کو کرکٹ میچ سے قبل اپنا وزن چیک کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔

روہت شرما کی فٹنس پر سابق بھارتی کرکٹر سمیت بھارتی میڈیا بھی سوال اٹھا چکا ہے کہ انہیں اپنی فٹنس پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

rohit sharma

Indian Cricketer

VINESH PHOGAT