Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے کمار نے سڑکوں پرلوگوں میں لنگر تقسیم کیا

ممبئی کی سڑکوں پر ماسک لگا کرغریبوں میں کھانا بانٹا
شائع 07 اگست 2024 03:55pm

اکشے کمار کا شمار بالی وُڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ اورجب بھی کوئی مشکل میں ہوتو اس کی مدد کرنے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں۔ وہ اپنی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی مدد کرتے رہتے ہیں۔

اکشے کمار کی ایک ایسی ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں دردمند دل رکھنے والا فنکار ممبئی کی سڑکوں پر لوگوں کو کھانا تقسیم کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اکشے کی اس ویڈیو کو ان کے اپنے ایک فین کلب نے شیئر کیا ہے۔ اور اداکار کے اس فعل کی بہت زیادہ تعریف کی ہے۔ تاہم اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے چہرے پرماسک لگایا ہوا ہے۔

راجیش کھنہ کو اداکارہ ممتاز کی کون سی بات اپ سیٹ کر دیتی تھی؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ ماسک پہنے لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے ایک عورت کو کھانا دیتے ہیں تو وہ عورت دوسرے لوگوں کو بھی کھانا لینے کے لیے بلاتی ہے۔

مداح ان کی اس ویڈیو پر بہت اچھے کمنٹس دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اکشے کس طرح منہ چھپا کر نیکی کا کام کررہے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے نیک کاموں کی تشہیر نہیں چاہ رہے ہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا اکی صاحب نے میرا دل جیت لیا۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle