Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

’موسیقی ہمارے خون میں رچی بسی ہوئی ہے‘

معروف گلوکارہ نصیبو لال اورریشماں بھی اسی محلے میں رہتی تھیں۔
شائع 07 اگست 2024 02:18pm
Gurvi Mohalla of Lahore has its own distinct identity with respect to its and art and music

لاہوراپنےتاریخی مقامات اورپکوانوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے .اورشہرلاہورمیں ہی واقع ’گڑوی محلہ‘ بھی اپنی ثقافت اور موسیقی کے اعتبار سے اپنی الگ شناخت رکھتا ہے۔ معروف گلوکارہ نصیبو لال اورریشماں بھی اسی محلے میں رہتی تھی۔

شہرلاہورکےایک گنجان علاقےگڑوی محلہ نےمہدی حسن نصیبو لال اور ریشماں جیسے کئی لوگ اورغزل کار پیدا کیے ہیں. آج بھی گڑوی محلےکےہرگھر میں چھوٹے سے لیکر بڑے سبھی گلوکاری کےدیوانےہیں۔

’گڑوی محلہ‘ کے مکین کہتےہیں موسیقی ہمارے خون میں رچی بسی ہوئی ہے۔جس طرح گلوکارہ نصیبولال اورریشماں نے اپنا نام دنیا بھرمیں مشہور کیا اسی طرح ہم بھی موسیقی کی ذریعے ’گڑوی محلہ‘ کا نام روشن کریں گے۔

گڑوی محلے سے تعلق رکھنے والےگلوکاروں کی فہرست میں اس وقت اضافہ ہوا جب ان کو دنیا کے معروف برانڈ کے پلیٹ فارم پر پرفارم کرنے کا موقع ملا۔ جس کےبعد گڑوی محلےکی ننھی صبا والدہ اورپھوپو کےساتھ راتوں رات سپرسٹار بن گئی۔

گلوکارہ نصیبو لال اورسوشل میڈیا پرمشہور ہونےوالی ’جسٹن سسٹرز‘ بھی اسی محلے سے تعلق رہتی ہیں ۔معروف گلوکارہ ریشماں کی قبر بھی گڑوی محلےمیں ہے۔