Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

عالمی بینک نے سندھ میں 2 لاکھ سولر یونٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی

صوبائی وزیرِ توانائی کی بریفنگ، عالمی بینک کی ٹیم کو کراچی کے پانی کے منصوبے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
شائع 07 اگست 2024 02:10pm

عالمی بینک نے سندھ سولر سسٹم پروگرام کے تحت 2 لاکھ یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی منظودی دے دی ہے۔ سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے عالمی بینک کی ٹیم کو 2 لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کی ٹیم نے سولریونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کو سراہا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کی بحسن و خوبی تکمیل سے صوبے میں لاکھوں گھرانوں کا توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کی ٹیم کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس امپرومینٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کا مقصد شہر میں پانی کی فراہمی اور واٹر بورڈ کی مالی حالت بہتر بنانا ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ واٹر بورڈ کا چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) تعینات کردیا گیا ہے اور واٹر بورڈ کا 19-2018 اور 20-2019 کا آڈٹ ہوچکا ہے۔

2021 تا 2024 کا آڈٹ ستمبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور میں توسیعی کاموں کی ڈاکیومینٹس ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

صرف 7 ہزار روپے میں عوام کو مکمل سولر سسٹم دینے کا اعلان

سندھ کے 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان، پیکج میں کون سی چیزیں شامل ہوں گی

سندھ میں عوام کو سولر پینل اور 100 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کی تجویز

World Bank

Approval

SOLAR UNITS DISTRIBUTION

K 4 PROJECT

SYED NASIR HUSSAIN SHAH